Saturday, December 15, 2018

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بقیہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں 10 مختلف وزارتوں کی 100 دنوں میں کارکردگی اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

وزارتوں کی جانب سے مستقبل کے پلان اور عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو کفایت شعاری مہم پر مختلف اقدامات اور ان کے مثبت اثرات پر بھی بریفننگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CedoL8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times