Saturday, December 8, 2018

سام سنگ موبائل صافین کو دھوکہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سام سنگ موبائل صافین کو دھوکہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
 آج مارکیٹ میں سمارٹ فونز کی بھرمار ہے اور ہر کمپنی دوسری کمپنیوں پر سبقت لیجانے کی کوششوں میں ہے۔

ایسے میں کمپنیاں سمارٹ فونز کے جن فیچرز کی شدومد کے ساتھ تشہیر کرتی ہیں ان میں کیمرا بھی شامل ہے۔

ہر کمپنی دعویٰ کرتی ہے کہ اس کا کیمرا سب سے بہتر ہے۔

گزشتہ دنوں سام سنگ برازیل نے اپنے نئے ماڈل گلیکسی اے 8 سٹار کے کیمرے کی صلاحیتوں سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے اشتہار میں ایک ایسی تصویر استعمال کر ڈالی کہ کمپنی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

  ویب سائٹ theverge.com کے مطابق سام سنگ برازیل کی طرف سے اشتہار میں استعمال کی گئی تصویر گلیکسی اے 8 سٹار کے کیمرے سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل ایس ایل آر کیمرے سے بنائی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Uqds1z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times