Saturday, December 29, 2018

الیسٹر کک کے نام ایک اہم خطاب

سابق انگلینڈ کپتان الیسٹر کک کو سر کا خطاب مل گیا
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے 'سر' کا خطاب اپنے نام کرلیا، جن کا نام ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی سال نو کی اعزازی فہرست میں شامل ہے۔

الیسٹر کک 'سر' کا خطاب حاصل کرنے والے گیارہویں برطانوی کرکٹر ہیں، اس سے قبل یہ خطاب ’ٹور دی فرانس‘ کے فاتح جیرینٹ تھامس، برطانوی فٹ بالر گیرتھ ساؤتھ گیٹ اور ہیری کین کو بھی مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ الیسٹر کک نے رواں برس ستمبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلیں گے تاہم کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

سابق کپتان نے انگلینڈ کی جانب سے 160 ٹیسٹ، 92 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 12 ہزار 254، ون ڈے میں 3 ہزار 204 اور ٹی ٹوئنٹی میں 61 رنز اسکور کیے ہیں۔

الیسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 32 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ETab5w

0 comments:

Popular Posts Khyber Times