
وہ ٹیلی نار گروپ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرسیگوی بریکےسےگفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی کام کے شعبے میں ٹیلی نارگروپ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان عملی بنیادوں پرمعیشت کو فروغ دینا چاہتی ہے، حکومت ترقیاتی ایجنڈے میں ٹیلی نارگروپ کی شرکت کوسراہتی ہے، حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے اورسرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔ حکومتی تعاون سے سرمایہ کار وسائل کو برؤے کار لاکرملکی معیشت کو مضبوط بناسکتے ہیں۔
اس سے قبل صدرٹیلی نارگروپ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں 3.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی اورسرمایہ کاری سے 5 ہزار لوگوں کو روزگار ملا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PiP4eC
0 comments: