Monday, December 31, 2018

پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے: وزیراعظم

 عمران خان نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا طریق کار تیزی سے طے کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبے پر کام جلد از جلد شروع کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے نہ صرف مکانات کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ معیشت بھی مستحکم ہوگی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیراعظم نے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والوں کو90 روز میں کوائف دینے کی ہدایت کی۔

انہیں بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی منصوبے کا مسودہ جلد کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2s1MSiv

0 comments:

Popular Posts Khyber Times