Wednesday, December 5, 2018

اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

اسد عمر
اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے کہا کہ ایسی خبریں آپ کے خلاف مہم کا حصہ ہیں، عمران خان نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کوئی نہیں جانتا کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز صرف عمران خان کے سینے میں دفن ہے۔

جہانگیر ترین نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے کوئی جھگڑا ہے نہ اختلاف، کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز تو صرف کپتان کے سینے میں دفن ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو تین ماہ ہوئے بہت سارے حملے ہو رہے ہیں، تحریک انصاف نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم تیس سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KUhZoB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times