اجلاس کے پہلے دن کمیٹی ونگ کے افسران اراکین کو بریفنگ دیں گے اور اجلاس کو بتایا جائے گا کہ ماضی میں کمیٹی نے کیا کام کیا اور کتنا کام باقی رہ گیا ہے۔
اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔
کمیٹی کا دوسرا اور تیسرا اجلاس بالترتیب پیر (31 دسمبر) اور منگل (یکم جنوری) کی صبح ہوگا۔
اس اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل آف پاکستان کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کے سلسلے میں نیب لاہور کی حراست میں ہیں، نیب حکام پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں لاہور سے اسلام آباد لاتے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے منسٹر انکلیو میں واقع شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جاتا ہے۔
آج ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے بھی گذشتہ روز شہباز شریف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی گئی، جسے اسپیکر نے منظور کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2QVxtPk
0 comments: