Wednesday, December 19, 2018

8 بچوں کو جنم دینے والی ماں کی کہانی

8 بچوں کو جنم دینے والی ماں کی کہانی
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک وقت میں سب سے زیادہ بچے جنم دینے (جو سب زندہ بھی بچ گئے) کا ریکارڈ کس خاتون کے پاس ہے۔

اگر نہیں تو جان لیں کہ وہ نادیہ سلیمان نامی ایک امریکی یہودی خاتون ہیں جنھوں نے لگ بھگ 10 سال پہلے 8 بچوں کو بیک وقت جنم دیا اور اب انہوں نے پہلی بار اس تجربے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

43 سالہ نادیہ سلیمان جو اب نتالی سلیمان کہلاتی ہیں جبکہ اوکٹو مام کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے، نے جنوری 2009 میں 6 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا۔

ان کا یہ ریکارڈ شکن حمل آئی وی ایف کے ذریعے ٹھہرایا گیا تھا اور یہ پہلا موقع تھا (بلکہ اب بھی ہے) جب کسی خاتون نے 8 بچوں کو جنم دیا ہو اور وہ سب کے سب زندہ بچ گئے ہوں۔اس واقعے کو 10 سال مکمل ہونے پر خاتون نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس بارے میں بات کی جبکہ اپنے دیگر 6 بچوں کے بارے میں بھی بتایا جو کہ آئی وی ایف کے ذریعے ہی پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وہ ایک کتاب پر 13 برسوں سے کام کررہی ہیں 'یہی وجہ ہے کہ میں یہ انٹرویو دے رہی ہوں، میں یہ اس وقت سے لکھ رہی ہوں جب میں گریجویٹ اسکول میں تھی'۔

درحقیقت یہ خاتون 14 بچوں کی ماں ہیں جو کہ کیلیفورنیا میں 3 کمروں کے ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔

ان کے 8 بچے عمر کے لحاظ سے کم عمر نظر آتے ہیں مگر اپنے دیگر بہن بھائیوں کی طرح کھانا پکانے میں ماں کی مدد کرتے ہیں اور چونکہ ان کی تعداد بہت زیادہ ہے تو کھانا شفٹوں میں کھایا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UVuMvF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times