
وزیر پٹرولیم غلام سرور نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھل جائیں گے، ساڑھے 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھلوا کر واپس جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس کے مسائل جاننے کیلئے متعلقہ اداروں کا دورہ کیا، گیس پیداوار میں اچانک کمی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گیس سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر پٹرولیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 72 گھنٹے میں رپورٹ مانگی ہے، انکوائری کرنے والی کمیٹی میں ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی، انکوائری کمیٹی میں میرا نام شامل نہیں ہے، پروڈکشن کم ہونے سے سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سندھ بھر میں یاد رہے کہ گیس کے بحران سے شہر قائد کے باسی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، مسلسل ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بڑی بسیں، منی بسیں اور رکشے بھی سڑکوں سے غائب ہیں جس کے باعث نہ صرف اس ٹرانسپورٹ پر سفر کرنےوالے پریشان ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QSggWm
0 comments: