Saturday, December 22, 2018

 مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قدر میں800 روپے کی کمی

 مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قدر میں800 روپے کی کمی
گزشتہ دنوں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی روز میں 1450 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قدر میں 800 روپے کی کمی ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قدر 800 روپے کمی کے بعد 67 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے کم ہو کر 57442 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ با زار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر میں 4 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 1256 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کی خبر نے سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان کم کیا ہے۔

صدر سندھ صرافہ نے مزید کہا کہ سونے میں سرمایہ کاری روپے کی قدر مزید کم ہونے کے اندازوں پر ہو رہی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ShT9BR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times