
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے پلوامہ میں آج پھر 6معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے چیمپینز کو بھارت کی جانب سے قتل وغارت کو رکوانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہے۔ بھارتی فوج نے پلوامہ میں آج پھر چھ معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ پاکستان مسلسل بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظالم بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین بھی بند کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے چیمپینز کو بھارت کی جانب سے قتل وغارت کو رکوانا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2rREQbO
0 comments: