Friday, December 14, 2018

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید

تربت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 جوان جام شہادت نوش کر گئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RZqMbv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times