Thursday, December 13, 2018

69 برس بعد ایک ماں کی بیٹی سے حیران کن ملاقات

جینیوا پورینٹن اور ان کی بیٹی کونی مولٹروپ
کہتے ہیں اس دنیا میں انسان سے سب سے خالص اور بے غرض محبت اس کی ماں کرتی ہے، ہمارے اردگرد ایسی بے شمار کہانیاں بکھری پڑی ہیں جہاں کئی برس بعد بچھڑے ہوئے آپس میں ملتے ہیں تو جذبات کی نئی کہانیاں رقم ہوتی ہیں، ایسے ہی کچھ مناظر 88 سالہ امریکی خاتون کی 69 سال بعد اپنی بیٹی…

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 88 سالہ جینیوا پورینٹن کو 69 برس قبل کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کونی مولٹروپ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔

پورینٹن کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 18 برس تھی۔

تاہم مولٹروپ کو ایک دن اینسسٹری ڈاٹ کام (Ancestry.com) پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کا پتہ چلا اور وہ فوراً ہی اُن سے ملنے کے لیے فلوریڈا چلی آئیں۔

مولٹروپ کے مطابق ان کی والدہ پورینٹن ان سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں دیکھتے ہی کہا، 'تم زندہ ہو'۔

69 برس بعد ماں بیٹی کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور 88 سالہ خاتون اپنی بیٹی سے مل کر پھولے نہ سمائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ldheaf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times