
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کے اضافے سی 64900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1242 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،اسلام آباد ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کی گیا،
فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے 64900 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سی 55641 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے پر مستحکم رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2L28bsE
0 comments: