Friday, December 14, 2018

قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری، 5 کشمیری شہید

قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری، 5 کشمیری شہید
قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشت گردی جاری ہے، جابر بھارتی افواج نے کشمیر کے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کررہی ہے۔

 بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے،نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری عوام احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر آئی تو قابض فورسز نے مظاہرین کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر احتجاج کرنے والے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں،کتھ پتلی انتطامیہ نے پلواما اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ریاستی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے،انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز نے آج صبح فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں عامر احمد اور عابد حسین کو شہید کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UL05JG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times