Wednesday, December 12, 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 544 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 544 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند
اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مندی کا رحجان رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 544 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی تاہم بعد میں صورتحال کچھ بہتر ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ 38 ہزار 307 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی اور انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 38 ہزار 307 رہا۔

بدھ کے روز 106,974,380 شیئیرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,019,114,870 پاکستانی روپے رہی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیئکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 38 ہزار 851 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 38 ہزار 770 اور بعد ازاں 38 ہزار 641 تک نیچے آ گیا۔ مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے بہتری کی صورتحال رہی تاہم ایک بار پھر مندی سے انڈیکس 38 ہزار 624 تک گر گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RSPUAJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times