
فلسطینی انسانی حقوق مرکز'عبداللہ الحورانی مرکز برائے اطفال' کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 44 بچے شہید ہوئے جب کہ دیگر 10 بچے غرب اردن اور القدس میں شہید کیے گئے۔ تین شہید بچوں کےجسد خاکی اسرائیلی فوج کی تحویل میں ہیں۔
مرکز برائے اطفال کے مطابق صہیونی فوج نے ایسے فلسطینی بچوں کو بھی شہید کیا جو کسی بھی صورت میں خطرہ نہیں تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج نے کریک ڈائون کے دوران 900 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 230 بچے اب بھی بدستور پابند سلاسل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LuTu1r
0 comments: