Wednesday, December 5, 2018

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔

پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام 60 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ضلع کیچ میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرؤف رند کامیاب ہوئے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہرت پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے میجر (ر) جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EgOFbE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times