Wednesday, December 12, 2018

نیب بلوچستان کی جانب سے بدعنوان عناصر سے وصول 46 کروڑ صوبائی حکومت کے حوالے

نیب بلوچستان کی جانب سے بدعنوان عناصر سے وصول 46 کروڑ صوبائی حکومت کے حوالے
نیب بلوچستان کی جانب سے بدعنوان عناصر سے وصول کئے جانے والی 46 کروڑ روپے سے زائد کی رقم صوبائی حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

نیب بلوچستان نے پروقار تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین سے 46 کروڑ 25 لاکھ 75 ہزار 736 روپے وصول کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کر دیئے۔

ڈی جی نیب محمد عابد جاوید کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں میں نیب کی نگرانی کا مقصد انھیں روکنا ہرگز نہیں ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے کی بیشتر سکیمیں بدعنوانی کی نظر ہو چکی ہیں۔ ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینا ہو گی۔ جس معاشرے میں احتساب نہ ہو وہ تباہ ہو جاتا ہے

تقریب کے اختتام پر نیب بلوچستان کے ان افسران میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں، جنہوں نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C6E7Jx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times