Saturday, December 15, 2018

آصف زرداری کو پہلے بھی متنازع بیان پر 3 سال دبئی میں رہنا پڑا تھا: فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پہلے بھی ایک متنازع بیان دیا تھا پھر انہیں 3 سال تک دبئی میں سیر کرنی پڑی تھی۔

 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برسوں تک حکومت کرکے ملک کا بیڑا غرق کرنے والے ہمارے 100 دن گن رہے ہیں، جب ان سے حساب مانگو تو انہیں جمہوریت یاد آجاتی ہے، آپ چاہتے ہیں کہ اداروں کی سربراہی بھی اپنے چمچوں میں بانٹ دیں؟ ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو کام ضیا الحق نہ کرسکے وہ آصف زرداری نے کردیا، پیپلز پارٹی کو قومی جماعت سے ایک علاقائی جماعت بنا دیا، آصف زرداری حکومت کے اولین 100 دن گننے کی بجائے اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا، پھر انہیں 3 سال دبئی میں سیروتفریح کرنی پڑی، جتنے مرضی فلسفی بیان کریں قوم جانتی ہے کہ پیسہ کس نے لوٹا، قوم پوچھتی ہے کہ آپ کوعوام کا پیسہ لوٹنے کا حق کس نے دیا؟ گاجریں نہ کھائیں ہوتیں تو آج اتنا پیٹ میں درد بھی نہ ہوتا۔

دریں اثنا ایکسپریس کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے مزید کہا کہ آصف زرداری مجھے جیل جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، تین سال ہوں یا 10 سال کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QAWaAG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times