
اداکارہ و ماڈل ایمان علی کی اپنی 38 ویں سالگرہ منائیں گی ۔ ایمان علی 19 دسمبر 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور میں ہی حاصل کی۔
ایمان علی نے اپنے کریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور اب تک وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔
ایمان علی نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’خدا کے لیے ‘‘سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا اور انہوںنے دوسری فلم ’’بول ‘‘بھی ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ کی ۔
دونوں فلموں میں انکی اداکاری کو سراہا گیا ۔
ایمان علی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔
ایمان علی اپنی 38 ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A8WLzb
0 comments: