Thursday, December 20, 2018

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 36 ویں برسی

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے
قومی ترانے کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی 36 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو موجودہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے تاہم قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں مستقل سکونت اختیار کرلی۔

حفیظ جالندھری نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کرنے میں بھرپورکردار ادا کیا۔

حفیظ جالندھری کے بڑے کارناموں میں ایک ’’شاہنامہ اسلام‘‘ ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا جب کہ دوسرا بڑا کارنامہ پاکستان کے قومی ترانے کی تخلیق ہے۔

حفیظ جالندھری کی کئی نظمیں اردو ادب میں شاہکار کا درجہ رکھتی ہیں۔ حفیظ جالندھری کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے اور لاہور میں مدفون ہیں، لیکن ان کا تخلیق کیا گیا قومی ترانہ رہتی دنیا تک گونجتا رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BIeI7V

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times