Wednesday, December 19, 2018

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی
بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری آبادی کو نشانہ بنایا، دو شہری زخمی، پاک فوج کی بھرجوابی کارروائی سے دشمن میں لرزہ طاری ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فورسز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BCEQkz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times