Saturday, December 8, 2018

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ 2018ء کا کراچی میں انعقاد بہترین اقدام ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ 2018ء کا کراچی میں انعقاد بہترین اقدام ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد اس بات کا بین ثبوت ہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ میں امن و امان کی بہتر صورتحال ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز مصروف عمل ہے جو کہ…

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ 2018 کے دوران پاکستان اور یو اے ای (UAE) کا میچ دیکھنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کے حالیہ دوروں سے یہ بات ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں پی سی بی کا اہم کردار ہے جبکہ دنیائے کرکٹ کے لئے یہ بات حیران کن ہے کہ ناکافی وسائل، سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود پاکستان نے بولنگ، بیٹنگ کے شعبوں میں کئی نامور کرکٹرز دیئے جنھوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث دنیا کے ہر میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔

انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کو مسلسل جاری رکھنے اور اسے عوام میں مقبول بنانے میں پی سی بی کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال کے دوران بورڈ نے نہ صرف مقامی کرکٹ کو فروغ دیا بلکہ اسکول کرکٹ کی ترقی کے لئے بھی کاوشیں کیں جوکہ قابل ستائش ہیں۔

قبل ازیں پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان نے گورنر سندھ کو کرکٹ کے مزید فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RL5puw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times