Tuesday, December 18, 2018

سندھ حکومت، امن فاؤنڈیشن کے مابین ایمبولینس کی فنڈنگ کا معاہدہ، تعداد 200 تک لے جانے کا ارادہ

سندھ حکومت، امن فاؤنڈیشن کے مابین ایمبولینس کی فنڈنگ کا معاہدہ
سندھ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران امن فاؤنڈیشن کی جدید 60 ایمبولینس کی فنڈنگ کا معاہدہ طے پاگیا تاہم معاہدے میں سال 2019 کے اواخر تک ایمبولینس کی تعداد 200 تک لے جانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سندھ حکومت، امن فاؤنڈیشن اور پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن (پی اے ایف) کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت امن فاؤنڈیشن کو تمام فنڈنگ پی اے ایف کے ذریعے ملے گی۔

امن فاؤنڈیشن کے رابطہ کار افسر خاقان سکندر نے بتایا کہ حکومت سندھ کے ساتھ نئے معاہدے میں ارادہ ظاہر کیا گیا کہ اگلے برس (2019) جون میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ(پی پی پی) قائم کرکے سال کے اواخر تک جدید ایمبولینس کی تعداد 200 تک کردی جائے گی۔

امن فاؤنڈیشن کے رابطہ کار کا کہنا تھا کہ ’امن فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ 3 برس کے دوران صوبائی حکومت کو متعدد مرتبہ باور کرایا گیا کہ جدید ایمبولینس سروس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CkHrkE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times