کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جعلی اکاونٹس کیس کے حوالے سے جےآئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کیلئےحکومتی ذرائع استعمال کیےگئے۔
فواد چودھری نے کہا کہ قومی خزانے کے ایک ایک روپے کا حساب ہوگا، احتساب کا عمل بغیر کسی خوف و خطرجاری رہے گا، آنیوالے دنوں میں قوم کو احتساب کا سنجیدگی سے احساس ہوگا، امید ہے آصف زرداری اس جے آئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے۔
کراچی میں علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آج کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ہے، کراچی کی صورتحال اچانک خراب کرنے کی کوشش کی گئی، کراچی کا امن پاکستان کی معیشت کے ساتھ جڑا ہے، کچھ گروہ کراچی میں دوبارہ سرگرم ہوئے ہیں۔
فواد چودھری نے اعلان کیا کہ متحدہ بانی کی دھمکیوں کے معاملے کو برطانیہ کے ساتھ اٹھائیں گے، علی رضا عابدی کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، کراچی میں جنوبی افریقہ گینگ کی کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں، کراچی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی ٹھیک نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VfFcGv
0 comments: