Saturday, December 15, 2018

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ان میں کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی جب کہ 20 مجرموں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں حمید الرحمان، سید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبدالرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمان علی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سےہے۔ دہشت گردوں نے دوران ٹرائل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

سزائے موت پانے والے دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ دہشت گردی کی ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 34 افراد شہید ہوئے، شہید افراد میں مسلح افواج کے 21 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شامل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BpSAi6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times