Friday, December 21, 2018

آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، دہشتگرد مسلح افواج، تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوئے، فوجی عدالتوں کی جانب سے 20 دہشتگردوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سزا پانے والوں میں محی الدین، گل زمین، فضل ہادی، محمد وہاب، گل محمد، بشیر احمد، آفرین خان، محمد وسیم، برکت علی، روح الامین، شتمند، باچا وزیر، اسماعیل شامل ہیں، دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں کے ساتھ تھا۔

 

دہشتگردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 3 شہری، 13 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2rKBl70

0 comments:

Popular Posts Khyber Times