
12.12 سیل کے موقع پر پے منٹ پارٹنرز یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، میزان بینک اور ایزی پیسہ کی جانب سے 20 فیصد تک اضافی رعایت اور 8000 روپے مالیت تک کے کریزی وائوچرز بھی فراہم کئے گئے ہیں جس کے باعث صارفین اپنے جیب پر کم بوجھ کے ساتھ شاپنگ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
دراز کی 12.12 سیل میں بہت سی مصنوعات شامل ہیں جن کے بارے میں فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن اس ضمن میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
دراز نے صارفین کی آسانی کیلئے 12 خصوصی آئٹمز کا انتخاب کیا ہے۔ ان اشیاء میں Redmi S2 موبائل فون بھی شامل ہے جو 20,999 روپے کی خصوصی قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس فون میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی سٹوریج، ڈوئل کیمرہ، 4G LTE، فنگر پرنٹ خصوصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 32 انچ کا ٹی سی ایل S64 سمارٹ ایچ ڈی ایل ای ڈی ٹی وی 25,999 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سوگو کا بلیک مرر انسٹنٹ گیس گیزر 6,999 روپے میں، لپٹن ییلو لیبل چائے 950 گرام کی قیمت 830 روپے میں دستیاب ہے جس کے ساتھ دو عدد پینٹ پک مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ویسٹ پوائنٹ فوڈ پروسیسر 5199 روپے میں، وائی فائی سہولت کے ساتھ Canon کیمرہ 36,999 روپے میں، گوگل ایچ ڈی کروم کاسٹ سیکنڈ جنریشن بلیک 4699 روپے میں، 6 پیسز کی فلالین 3690 روپے میں، بلیک لیدر جیکٹ 2299 روپے میں، سنگر کا 35 گیلن گیزر 15,999 روپے میں، سپر ایشیاء کا الیکٹرک ہیٹر 1699 روپے میں اور لیڈیز پیرا شوٹ جیکٹ 15,99 روپے میں دستیاب ہے۔
ان اشیاء پر پے منٹ پارٹنرز کی طرف سے اضافی رعایت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rylRCQ
0 comments: