
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میجر جنرل عابد رفیق کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے اس دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایس ایس جی کی کارکردگی اورقربانیوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل سروسز فورس ہے۔ ایس ایس جی نے اپنی محنت اور بے پناہ قربانیوں کی بدولت ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل عابد رفیق کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P00Biw
0 comments: