
وزیر اطلاعات نے بھارتی سکھ برادری کیلئے کرتار پور سرحد کھولے جانے کے عمل کو تاریخ ساز قرار دیا، اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دکھایا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن دیکھا جا سکتا ہے کون سی طاقت امن عمل سے مخلص نہیں۔
فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم اٹھائیس نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ میں 28 نومبر کو منعقد ہونے والی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکر گزار ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میں مصروفیت کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کرتارپور کا سفر نہیں کر سکتی، بھارتی حکومت کی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کوربیدل اور وزیر مملکت ایچ ایس پوری کریں گے۔سشما سوراج نے کہا کہ امید ہے پاکستان راہداری کی تعمیر تیز رفتاری سے کرے گا۔
دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی کرتار پور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی، امریندر سنگھ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دعوت نامےکا جواب بھجوا دیا،وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب نے کنٹرول لائن کی صورتحال کو پاکستا نہ آنے کا من گھڑت جواز قرار دے دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AhTs86
0 comments: