Tuesday, November 20, 2018

انسانیت کی فلاح کا دارومدار حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے, صدر

 انسانیت کی فلاح کا دارومدار حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے, صدر
جشن ولادت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور ہر طرف مرحبا یا رسول اللہ ﷺ کی گونج ہے۔

صدر عارف علوی نے جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کی فلاح کا دارومدار حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے اور ریاست مدینہ کے پیش نظر ہمیں دینی، قومی اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی سادگی، انصاف، رحمت، سخاوت اور تواضع کا درس اور ہمارے لیے کھلی کتاب کی صورت ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پوری انسانیت کے لیے کامل رہنما اور معلم بناکر بھیجا اور سرکار دوعالم کی تعلیمات سے زندگی کے ہر گوشے میں انقلاب برپا ہوگیا۔

انہوں نے دعا کی ماہ مبارک ہمارے لیے خیر و برکت کا باعث ہو۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KlnAnN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times