Wednesday, November 21, 2018

مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حسب اختلاف شہباز شریف کے تیسری مرتبہ پروڈکشن آرڈر جاری

مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حسب اختلاف شہباز شریف کے تیسری مرتبہ پروڈکشن آرڈر جاری
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایونِ زیریں کے سیشن کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ شہباز شریف کے تیسری مرتبہ پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق  رواں ہفتے 23 نومبر سے قومی اسمبلی کے نئے سیشن کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں شہباز شریف شرکت کے اہل ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کی درخواست پر ایوانِ زیریں کا سیشن بلایا گیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدد سے مخالفین کے سیاسی انتقام سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

اپوزیشن کی جانب سے 88 ممبران کے دستخط کے ساتھ درخواست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کی گئی تھی، جس کے ساتھ 5 نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے نیب کے استعمال، حکومتی 100 روزہ کارکردگی، ملکی معاشی صورتحال بالخصوص مہنگائی اور بڑھتی ہوئی غربت، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zjQWyD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times