
سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید اور عبدالغنی مجید کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے انور مجید کو پمز اسپتال اور عبدالغنی مجید کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید اور عبدالغنی مجید کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی دونوں سے اسپتال اور جیل میں تفتیش کرے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کے دو گواہوں کے غائب ہوجانے کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 17 نومبر کو ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے مطابق اومنی گروپ کے وکیل نے بینکوں کیساتھ سیٹلمنٹ کے پروپوزل عدالت میں جمع کرائے۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبر کو ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FDLPPb
0 comments: