Saturday, November 24, 2018

کینو کا جوس پینے سے مردوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ پڑھیں اس خبر میں

کینو کا جوس
تازہ پھل اور ان کا جوس صحت مندی کی ضمانت ہوتا ہے اور اب ماہرین نے مردوں کے لیے کینو کے جوس کے ایسے فوائد بتا دیئے ہیں کہ جان کر ہر مرد اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے 20سالہ تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ کینو کا جوس پینے سے…

اس تحقیق میں ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 20سال تک 27ہزار842مردوں کی خوراک اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر اس کے اثرات کی نگرانی کی۔ کینو کا جوس ماہرین غذائیات کے حلقوں میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ اس میں فائبر نہیں ہوتا اور شوگر بہت زیادہ ہوتی ہے۔

تاہم سائنسدانوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ اس کے باوجود کینو کا جوس مردوں کی ذہنی صحت کے لیے بے حد مفید ثابت ہوا ہے اور ہر مرد کو، بالخصوص50سال سے زائد عمر کے مردوں کو لازمی پینا چاہیے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شینگ ژینگ یوآن کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہم نے بڑی تعداد میں مردوں کو شامل کیا اور طویل عرصے تک ان کی نگرانی کی۔ نتائج میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کھانے پینے کی اشیاءکے مناسب انتخاب سے ہم بڑھاپے میں بھی ذہنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ہم نے اس تحقیق میں سبزپتوں والی سبزیوں اور سرخ رنگ کی سبزیوں کو بھی شامل کیا اور ان کے متعلق بھی یہی معلوم ہوا کہ یہ مردوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہیں اور ان کا حافظہ بڑھتی عمر میں بھی مستحکم رکھتی ہیں۔ خواتین پر ان اشیاءکے اثرات جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RdSnVZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times