Tuesday, November 27, 2018

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس شروع

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس شروع
اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں تیرہ نکاتی ایجنڈے میں طلاق ثلاثہ کو قابل تعذیر جرم قرار دینے کے بارے میں غور بھی شامل ہے۔

چئیرمین نظریاتی کونسل کی زیرصدارت طلب کئے گئے اجلاس میں خواتین کے شناختی کارڈز میں باربار تبدیلی کا مسئلہ اور خواتین کی وارثت سے متعلق قوانین میں ترامیم وتجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔پنجاب میں صدقات پرپابندی، انتخابی امیدواروں سے دینی وقومی تقاضوں کی پاسداری کا حلف اور شرعی نقطہ نظر بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں مروجہ قوانین کی اسلامی تشکیل اور اسلامی نظریاتی کونسل کی قانونی نظریہ بارے تجاویز اور مقالات بھی زیر بحث آئیں گے۔

چیئرمین نظریاتی کونسل کی زیرصدارت بلائے گئے اجلاس کے ایجنڈے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا خط بھی شامل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FGK43G

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times