Thursday, November 22, 2018

فیس بک نے نیا فیچرمتعارف کرادیا

فیس بک نے نیا فیچرمتعارف کرادیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین لگتا ہے کہ اس پر اتنا زیادہ وقت گزارنے لگے ہیں کہ اب وہ چاہتی ہے کہ لوگ کچھ دیر کے لیے تو اس سوشل میڈیا کی جان چھوڑ دیں۔

جی ہاں سننے میں تو حیران کن لگے گا مگر فیس بک اب اپنے صارفین کو اس ورچوئل دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں وقت گزارنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ اس نے ایک نیا فیچرمتعارف کرادیا ہے جو لوگوں کو یہ احساس کرنے میں مدد دے گا کہ انہوں نے کتنا وقت فیس بک استعمال کرنے میں ضائع کردیا۔

فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو رواں سال اگست میں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ صارفین کو آگاہ کیا جاسکے کہ وہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کتنا وقت ضائع کرتے ہیں۔

یہ فیچر انسٹاگرام میں تو پہلے ہی متعارف ہوچکا ہے اور اب فیس بک نے بھی اسے صارفین تک پہنچانا شروع کردیا ہے۔

اس فیچر کو یور ٹائم آن فیس بک کا نام دیا گیا ہے جو کہ کمپنی کے مطابق اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے صارفین کو اس سروس کے بامقصد استعمال میں مدد دے گا۔

ویسے یہ واضح رہے کہ وقت ضائع کرنے کا بتانے والا یہ فیچر ضروری نہیں کہ فیس بک کے استعمال کا دورانیہ کم کرسکے کیونکہ ایسا تو صارف خود ہی کرسکتا ہے۔

یہ فیچر سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینیو میں تلاش کیا جاسکتا ہے (اگر آپ تک پہنچ گیا ہو تو) جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اوسطاً آپ فیس بک پر روزانہ کتنے منٹ تک آن لائن رہتے ہیں اور گزشتہ ہفتے ہر روز کتنا وقت اس پر گزارا۔

اسی طرح اس فیچر کے ذریعے روزانہ کے وقت کی حد بھی مقرر کرسکتے ہیں اور ریمائنڈر بھی لگاسکتے ہیں جو بتائے گا کہ مقررہ حد آچکی ہے اب فیس بک کا استعمال ترک کردیں۔

اسی فیچر کے مینج یور ٹائم ٹیب آپشن میں آپ نوٹیفکیشنز کی ترجیح، نیوز فیڈ کے مواد اور فرینڈز ریکوئسٹس کو بھی ایڈٹ کرسکتے یں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BqYlxB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times