Monday, November 26, 2018

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل پاور پارکس کو گارنٹی کی منظوری دینے سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ توانائی کے شعبہ کیلئے اسلامک فنانسنگ کی سہولت پر پیش رفت کا جائزہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے،موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز ہونا تھا تاہم اجلاس وزیرخزانہ اسدعمر کی مصروفیات کےباعث ملتوی کردیاگیاتھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zo52yQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times