
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق اور دائیں ہاتھ کے محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے باز پہلے ٹٰیسٹ میچ میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نیوزی لینڈ کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گرین کیپس کو پہلے ٹیسٹ میں صرف 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے شکست کو بھلا چکے ہیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، نیا میچ ہے، بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ کیوی کپتان کین ولیم سن نے کہا امید ہے بولرز نئی بال کا اچھا استعمال کریں گے، ٹیم کا وننگ کمبی نیشن برقرار ہے کوئی تبدیلی نہیں کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S90OSz
0 comments: