Tuesday, November 27, 2018

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: حکومت کا سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گیس کی قلت ایل این جی درآمد کر کے پوری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں توانائی کے شعبے کے لیے اسلامک فنانسنگ کی سہولت پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں آرایل این جی کے ذریعے گیس کی کمی کو پورا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کیلیےحکومتی گارنٹی کی اصولی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور سیکٹر کے لیے اسلامک فناسنگ کی سہولت دینے کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ بلوکی پاورپلانٹ میں سرمایہ کاری کے لئے حکومتی گارنٹی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے 300 ارب روپے کے بانڈز جاری کئے جائیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز ہونا تھا تاہم اجلاس وزیرخزانہ اسدعمر کی مصروفیات کےباعث ملتوی کردیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ArsNG5

0 comments:

Popular Posts Khyber Times