
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کا سنگھ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور اسے امن کی جانب ایک قدم قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ راہداریاں اور گیٹ پرامن سیاحوں کی آمدورفت کا ایک قانونی طریقہ ہے، سرحدوں پر خود مختار ریاست کی جانب سے باڑ لگانے کا مقصد غیر قانونی آمدورفت کو روکنا ہے۔
COAS attended Kartarpura Corridor ceremony.“It’s a step towards peace which our region needs. Barbed wire at borders is measure by a sovereign state to check / deny illegal crossings. Corridors & Gates are for legal peaceful visitors. So is the case for all our neighbors”, COAS. pic.twitter.com/d5K7AmLEYS
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 28, 2018
آرمی چیف نے کہا کہ کرتارپور امن اس خطہ کی ضرورت ہے اور کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلہ امن کی طرف ایک قدم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کے دوران تمام شرکا سے بلا تفریق مصافحہ کیا، بھارتی میڈیا کی طرف سے صرف گوپال چاولہ کے ساتھ مصافحے کی تصویر دکھانا تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E0HUKN
0 comments: