
مذہبی اوراقلیتی امور کے وزیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت دانشمندانہ طریقے سے تحریک لبیک کے ساتھ احتجاج کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت فیض آباد میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے دوران کئے گئے وعدے کی پاسداری کرتی ہے۔ آسیہ مسیح کی نظرثانی درخواست سے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ عدالت معاملے کو دیکھے گی۔
خادم رضوی اوردوسرے مذہبی رہنمائوں کے حوالے سے ایک اورسوال پرانہوں نے کہاکہ ہم معاملات کے مذاکراتی حل پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ توہین رسالتۖ کے حوالے سے واضح قانون موجود ہے اور کوئی بھی ناموس رسالتۖ پر سمجھوتہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P0qcbi
0 comments: