Thursday, November 29, 2018

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاکستان سپر لیگ
پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی فروخت کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

بڈز کھولنے کی تاریخ 30 نومبر سے آگے بڑھا کر 7 دسمبر کردی گئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا تھا کہ گزشتہ 3 سال کیلیے نشریاتی حقوق 15 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے، آئندہ مدت کے لیے 35 ملین ڈالر حاصل کرنا چاہتے ہیں، رقم ملک میں کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے کام آئے گی۔

دوسری جانب پی سی بی کے فرنچائز کے ساتھ مالی معاملات طے نہیں ہوپا رہے، ملتان سلطانز واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب اپنی شناخت کھوبیٹھی اور چھٹی ٹیم کے طور پر پی سی بی کی ملکیت بن چکی، اس کو فروخت کرنے کا مرحلہ بھی باقی ہے، دیگر فرنچائزز کی ادائیگیوں کے مسائل بھی درپیش ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zt5MCQ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times