Friday, November 23, 2018

چینی وزارت خارجہ کی کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت

چینی وزارت خارجہ کی کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت
چینی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ جین شون کے مطابق پاکستان سے عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشتگردوں کے قونصل خانے کے اندر داخل ہونے میں ناکامی کی تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراچی میں موجود چینی قونصل خانےپر حملےمیں دو پولیس اہلکارجانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ چینی قونصل خانے پرحملہ کوسیکیورٹی اہلکاروں نےناکام بنادیا ہےجبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ، امریکا اور بھارت نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرتھومس ڈریو،امریکی سفارت کار جونن پول نےسماجی رابطے کی ویب سائیڈ پراپنے مذمتی پیغام جاری کیے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنرتھومس ڈریونے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کےلواحقین کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔

امریکی سفارت کار جونن پول کا کہنا ہے کہ امریکاچینی قونصل خانےپر حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R7cOnz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times