Thursday, November 29, 2018

محمد عباس کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

محمد عباس کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

دبئی ٹیسٹ کے دوران محمد عباس فیلڈنگ کے دوران دائیں کاندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

فاسٹ بولر کی انجری کا معائنہ اسپیشلسٹ سے کرایا جارہا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کو فٹ ہونے میں تین سے چار ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین دسمبر سے شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں محمد عباس کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اگلا میچز سیریز کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zFv4xV

0 comments:

Popular Posts Khyber Times