Wednesday, November 28, 2018

نہار منہ یہ پینا متعدد امراض سے بچائے

خالی پیٹ یا نہار منہ نیم گرم پانی پینا
خالی پیٹ یا نہار منہ نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے؟

درحقیقت یہ چین اور برصغیر کی قدیم روایات کے مطابق دن کا آغاز گرم پانی سے کرنا نظام ہاضمہ کو حرکت میں لاتا ہے جبکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں۔

اس حوالے سے کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ عام سی عادت صحت کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

ویسے تو صرف نیم گرم پانی پینا جسمانی وزن میں کمی نہیں لاتا مگر یہ اس عمل میں مدد ضرور دیتا ہے، دن کا آغاز نیم گرم پانی اور لیموں سے کرنا میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جو کہ جسم کو دن بھر میں زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے، یہ پانی آنتوں کی صفائی بھی کرتا ہے جس سے پیٹ نہیں پھولتا۔

نتھوں کی صفائی

نزلہ زکام تو بہت عام ہوتا ہے اور آپ اس سے نجات چاہتے ہیں تو نیم گرم پانی کو آزما کر دیکھیں۔ ایک تحقیق کے مطابق نیم گرم پانی نتھوں کی صفائی زیادہ تیزی سے کرتا ہے کیونکہ زیادہ درجہ ھرارت والا پانی بلغم کے سفر کی رفتار بڑھا دیتا ہے۔

دانتوں کے لیے فائدہ مند

آپ کے دانت ٹھنڈے پانی کو چھوڑ کر نیم گرم پانی اپنانے پر شکراگزار ہوں گے، یہ پانی دانتوں کے لیے زیادہ بہتر ہوتا ہے جو کہ آسانی سے جذب بھی ہوجاتا ہے۔ ٹھنڈا پانی اکثر دانتوں پر جاکر لگتا ہے جو کہ حساسیت کی شکایت بڑھا سکتا ہے، تو نیم گرم یا سادہ پانی دانتوں کو خوش رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین

نیم گرم پانی آنتوں کی جانب جانے والی خون کی شریانوں کو کشادہ جبکہ دوران خون کو حرکت میں لاتا ہے، جس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ نہار منہ اس پانی کو پینا ہاضمے کی رفتار تیز کرتا ہے جبکہ یہ جسم میں پانی کی کمی بھی دور کرتا ہے۔

زہریلے مواد کا اخراج

نیم گرم پانی جسمانی درجہ حرارت بڑھا کر پسینے کے عمل کو حرکت میں لاتا ہے، جو کہ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ جب نیم گرم پانی میں لیموں کو ملا کر پینا عادت بنالیا جائے تو یہ سیال جسم میں تیزابیت کو متوازن رکھتا ہے۔

گردشی نظام میں بہتری

نیم گرم پانی پینا جسم میں خون کی گردش کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے جس سے بلڈ پریشر بہتر جبکہ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

قبض سے نجات

قبض عام طو رپر آنتوں کی حرکت تھم جانے کا نتیجہ ہوتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی اس کی بڑی وجہ ہے۔ اگر دن کا آغاز نیم گرم پانی سے کیا جائے تو آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے او قبض کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E4NMCR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times