Sunday, November 25, 2018

وزیراعظم نے نادار اور مستحق طبقوں کے سماجی تحفظ کے لئے لائحہ عمل کی منظوری دی

وزیراعظم عمران خان نے معاشرے کے نادار اور مستحق طبقوں کے سماجی تحفظ کے لئے لائحہ عمل کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے یہ منظوری اسلام آباد میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ جامع سماجی تحفظ لائحہ عمل کا مقصد غربت، صحت، تعلیم اورترقی کی کم شرح جیسے چیلنجوں سے نمٹناہے۔

وزیراعظم نے معیشت کی وسط مدتی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے لائحہ عمل کے لئے پالیسی سفارشات کی بھی منظوری دی۔ وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسروبختیار، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعشرت حسین اور دوسرے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کواقتصادی مشاورتی کونسل کے ورکنگ گروپ کی تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی عمل کیلئے سرمائے کی فراہمی، برآمدات میں اضافے اورچھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط بنانے، ٹیکس اصلاحات، بڑے پالیسی اقدامات کے روزگارکے مواقع پیدا کرنے پر اثرات اور سماجی تحفظ کی ترجیحات کے لئے پالیسی سفارشات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مختلف شعبوں میں جاری اصلاحات پر تیزی سے درآمد پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے پالیسی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ ان پالیسیوں کوحتمی شکل دینے کامقصد حکومت کے سو روزہ پلان کے تحت پائیدار بنیادوں پر ملازمتیں پیدا کرنے کی بنیادرکھنا اور برآمدات پرمبنی معیشت کی ترقی کی حکمت عملی وضع کرناہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TKVINZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times