Thursday, November 22, 2018

اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائیگا، وزیراعلیٰ سندھ کی چینی قونصل جنرل کوفون

وزیراعلیٰ سندھ کی چینی قونصل جنرل کوفون
چینی قونصلیٹ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل کو ٹیلیفون کیا۔

وزیراعلیٰ نے بات چیت کے دوران چین کے قونصل جنرل وانگ یو کو یقین دہائی کرائی کہ آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا، میں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز بھرپور آپریشن کر رہی ہیں جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PPNdmo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times