Thursday, November 22, 2018

حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ بڑھانے کا فیصلہ

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والے وظیفے کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے سہ ساڑھے 4 ہزار روپے کے قریب سہہ ماہی وظیفہ دیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بی آئی ایس پی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ 5 ہزار سے زیادہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غربت مٹاؤ اسکیم میں اعزازیہ یا وظیفہ بڑھانے کا اعلان کریں گے۔

حکومت کے اس فیصلے سے 55 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والا وظیفہ بتدریج مزید بڑھایا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zknxUU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times