Saturday, November 24, 2018

اقوام متحدہ کی ساکھ کی کامیابی عالمی امن اور استحکام پرمنحصر ہے: ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان نے دنیا کے مختلف حصوں میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے اقدامات کی حمایت کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افریقہ میں امن وسلامتی کے بارے میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ اقوام متحدہ کی ساکھ کامیابی سے قیام امن یقینی بنانے پرمنحصر ہے، اس لیے عالمی امن اور استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے اس مشترکہ عزم کے اعلامیہ کی توثیق کی جسمیں افریقہ کے زیرقیادت امن کارروائیوں کیلئے پائیدار اورلچک دار مالی معاونت فراہم کرنے کی ضرورت کی تجدید کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ اقوام متحدہ کیلئے سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والے ملکوں میں شامل ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے امن اہلکار بدستور افریقی ریاستوں میں تعینات رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین تربیت یافتہ فوجیوں نے شہریوں کا تحفظ کیا انھیں علاج معالجہ فراہم کیا اور ان کی بحالی کیلئے کام کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AgiaWz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times